حکومت مونجی کپاس اور مکئی کی امدادی قیمت کا اعلان کرے: منظور وٹو

Nov 02, 2014

 لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے حکومت کو خبردار کیا  کہ اگر اس نے فوری طور پر مونجی،  پھٹی اور مکئی کی سپورٹ پرائس کا فوری طور پر اعلان نہ کیا تو پیپلز پارٹی آل پاکستان کسان اتحاد کے ساتھ دھرنوں میں شامل ہو گی۔   انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس کوتاہی کی وجہ سے کسانوں کا بڑا نقصان ہوا ہے۔

مزیدخبریں