اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے این ٹی ڈی سی، تمام پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نیپرا اور اوگرا کے سربراہوں اور انتظامیہ کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ان کمپنیوں کے سربراہوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع پلاننگ کمشن کے مطابق کمپنیاں صارفین کی شکایات کے ازالے اور کرپشن پر قابو پانے میں ناکام رہی ہیں۔
حکومت نے نیپرا، اوگرا، پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا
Nov 02, 2014