ناجائز اسلحہ، بھتہ خوری، کالعدم تنظیم جنداللہ کے 5 ارکان کو قید کی سزائیں

Nov 02, 2014

کراچی (نوائے وقت نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم جنداللہ کے 5 ملزمان کو سزا سنا دی۔ مجرموں کو دستی بم، اسلحہ رکھنے اور بھتہ خوری کا جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنائی گئیں۔ صدام علی، رفیق، اسلام اور محمد ندیم کو 14، 14 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ دو مجرموں یاسین اور عطاالرحمن کو 28، 28 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ملزمان کے خلاف 8مارچ 2014ء کو تھانہ کولنگی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں