بغداد (بی بی سی +اے ایف پی )دولت اسلامیہ داعش کے شدت پسندوں نے عراق کے مشرقی صوبے انبار میں ایک قبیلے کے 85افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔حکام کے مطابق البونمر قبیلے کے مردوں اور عورتوں کو دولت اسلامیہ کے جنگجوؤ ں کی مخالفت کرنے کی پاداش میں قطار میں کھڑا کر کے گولیاں مار دی گئیں۔اس قبیلے کے متعدد افراد کی نعشیںایک اجتماعی قبر سے اس ہفتے کے اوائل میں برآمد ہوئی تھیں۔دولت اسلامیہ کے جنگجو عراق اور شام کے ایک وسیع علاقے پر اپنا تسلط قائم کیے ہوئے ہیں۔ ادھر بغداد اور اس کے نواحی علاقوں میں بم دھماکوں سے 24 افراد مارے گئے ۔دریں اثنا شام کی سرحد کے قریب کوبانی کے شہر میں گزشتہ تین دن کی لڑائی میں داعش کے سو سے زیادہ جنگجو ہلاک ہو گئِے۔