ابوجا(اے پی پی )نائجیریا میں بوکو حرام کے سر براہ ابو بکر شیخو نے حکومت کے ساتھ فائر بندی کی ڈیل کے حوالے سے تمام خبروں کو مسترد کر دیا۔ اور کہا 219مغوی لڑکیاں مسلمان ہو گئیں اور انکی اپنے جنگجوئوں سے شادیاں کرا دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخو نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ جولائی میں اغوا کیا گیا جرمن شہری ان کے قبضے میں ہی ہے۔