جھنگ (نامہ نگار) ہمسائے کے چھ سالہ بچے پر پالتوکتا چھوڑنے کے واقعہ کا2 دن گزرنے کے بعد بھی پولےس نے مقدمہ درج نہ کیا۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس سیاسی دباﺅ کی وجہ سے اےف آئی آر درج کرنے سے گریزاں ہے۔ بتایا گیا ہے بستی رسول پورہ کا رہائشی خالد انور جس کا 6 سالہ بےٹا سہیل گلی میں کھیل رہا تھا کہ ہمسایہ اسد اللہ نے بچے کو پکڑ کر کہا کہ اس نے کتے کو پتھر کیوں مارا ۔ پھر وہ اسے اپنے گھر لے گیا اور اس پر کتے کو چھوڑ دےا ۔ جس کے کاٹنے سے سہیل کے بازو اور جسم شدےدزخمی ہو گئے۔ پولیس نے بچے کے والد خالد انور کی درخواست پر بچے کو میڈیکل کیلئے ہسپتال بھیج دیا ۔ بعدازاں لواحقےن میڈیکل ہونے کے باوجود تھانہ گئے لےکن ایس ایچ او جھنگ سٹی نے پرچہ دینے سے انکار کر دیا اور موقف میں یہ کہا کہ محرم الحرام کی ڈیوٹی کے بعد ایف آئی آر درج کریگا۔
کتا چھوڑنے کا مقدمہ
”عاشورہ کے بعد کرینگے“ جھنگ پولیس کا بچے پر کتا چھوڑنے کا مقدمہ درج کرنے سے انکار
Nov 02, 2014