کراچی (سالک مجید) حکومت سندھ نے سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند درخواست گزاروں کو زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں مزید 15 سال کی رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے لیکن 15 سال کی اس رعایت کا اطلاق محکمہ پولیس اور ایسی کسی بھی آسامی پر نہیں ہو گا جہاں بھرتی کے لئے سندھ پبلک سروس کمشن کا امتحان پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے اجراءکے ساتھ ہی اب 28 سال کے بجائے 43 سال تک کے افراد صوبہ سندھ میں سرکاری ملازمت کے حصول کے لئے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
عمر رعایت