2013ءکے انتخابات میں نے نہیں کرائے‘ عمران خان کیخلاف جلد ہتک عزت کا دعوی دائر کرونگا : افتخار چودھری

گجرات ( نامہ نگار) 2013ءکے انتخابات میں نے نہیں کروائے اور نہ ہی چیف جسٹس کا ریٹرنگ افسر سے براہ راست کوئی تعلق ہوتا ہے ،ہم نے اپنے دور میں ملکی تارےخ میں پہلی مرتبہ جوڈیشل پالیسی بھی دی تاکہ عوام کو فوری انصاف مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے سابق صدر بار بدر اسلام ایڈووکیٹ کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیس تیار کر رہا ہوں، جلد ہتک عزت کا دعویٰ کرونگا۔ عمران کے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرنے چاہئیں تاکہ مزید بہتری آسکے۔ سیاست شجر ممنوعہ نہیں تاہم مناسب وقت آنے پر ہی میں فیصلہ کرونگا۔انہوںنے کہا کہ گجرات بار کی تاریخ شاندار ہے عدلےہ بحالی میں انکا کردار ہمےشہ یاد رکھاجائےگا ۔ اس موقع پر سیکرٹری بار کاشف وڑائچ کی قیادت میں وکلاءکے وفد سے ملاقات کی۔
افتخار چودھری

ای پیپر دی نیشن