بغداد (صباح نیوز) عراق کے دارالحکومت بغداد سے کچھ فاصلے پر واقع ایران مخالف تنظیم مجاہدین خلق کے مرکز پر گذشتہ جمعرات کے روز راکٹ حملوں کے نتیجے میں تنظیم کے اہم عہدیداروں سمیت 23 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ مجاہدین خلق نے اس حملے کی منصوبہ بندی کا الزام ایران پرعائد کرتے ہوئے بغداد حکومت کو بھی قصور وار قرار دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مجاہدین خلق کے ترجمان مہدی ابریشمجی نے بغداد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ بغداد کے نواح میں "لیبرٹی" کیمپ میں جمعرات کو راکٹ حملوں میں 23افراد مارے گئے تھے۔ ان میں مہدی ابریشمجی کے بھائی اور تنظیم کی سینٹرل کمیٹی کے رکن حسین ابریشمجی بھی شامل تھے۔ ابریشمجی نے بتایا کہ حملے میں روسی ساختہ "بی 24" سے نشانہ بنایا گیا۔ بی 24نامی راکٹ ایران کے پاس بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں جنہیں مقامی طور پر "فلق" کا کا نام دیا جاتا ہے۔
عراق: راکٹ حملوں میں اہم عہدیداروں سمیت23 افراد ہلاک ہوئے: مجاہدین خلق
Nov 02, 2015