امریکہ: کولوراڈو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک‘ جوابی فائرنگ میں خود بھی مارا گیا

Nov 02, 2015

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ریاست کولوراڈو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک پولیس کی جوابی فائرنگ سے خود بھی مارا گیا۔ کولوراڈو سپرنگ کی شیرف کاﺅنٹی کے شعبہ پولیس کی ترجمان جیکی کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعہ صبح کے وقت اس وقت پیش آیا جب ایک مسلح شخص نے سرعام فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر مسلح شخص پر جوابی فائرنگ کی جس سے وہ بھی ہلاک ہوگیا۔
امریکہ/ فائرنگ

مزیدخبریں