ٹیکسلا( اے این این ) ٹیکسلا میں مارگلہ ہل کے قریب سکیورٹی گارڈنے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی ، 2ڈاکو ہلاک، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق علی الصبح ٹیکسلاکے قریب مارگلہ ہل کے مقام پر مبینہ طور پر ڈاکو کرش مشین کے قریب گئے تو سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے۔