نومنتخب صدر سپریم کورٹ بار بیرسٹر علی ظفر آج عہدہ سنبھالیں گے

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر بیرسٹر علی ظفر آج اسلام آباد پہنچ کر اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی بھی رواں ہفتے منتخب کابینہ کے ساتھ ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر علی ظفر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اور وہ اسلام آباد میں اپنے دفتر اور عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالیں گے۔ اس دوران انکی منتخب کابینہ بھی ساتھ ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...