اسلام آباد (آن لائن) امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانی سیاسی جماعتوں کو جمہوری بنانے کا پراجیکٹ ناکامی سے دوچار ہو گیا ہے اور سیاسی پارٹیاں اندرونی جمہوری رویئے اور معیار برقرار نہیں رکھ سکی ہیں۔ پروجیکٹ کی مالیت 21.5 ملین ڈالر تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی او آئی جی کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پروگرام کی سرگرمیاں زیادہ تر تعطل کا شکار ہوگئی ہیں اور یہ شک موجود ہے کہ آیا یہ پروگرام اپنے مقاصد حاصل کر سکے گا یا نہیں۔ پانچ سالہ پروگرام کے وسطی جائزے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ امریکی آڈیٹرز نے اسلام آباد کے یو ایس ایڈ مشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر پروگرام کیری لوگر ایکٹ کے تحت تھے ایسی کمپنیوں اور فرموں کو کنٹریکٹس دیئے گئے جن کو زمینی تجربہ نہیں تھا۔ یو ایس ایڈ بہتر مہمانان خصوصی، مقررین کو مدعو نہیں کر سکی اور فورمز کو بھی ناقص طور پر ترتیب دیا گیا۔