راولپنڈی: بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت پرسوں ہوگی، مارک سیگل کے بیان پر جرح کے حوالے سے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی

Nov 02, 2015

راولپنڈی (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت پرسوں 4 نومبر کو ہوگی، استغاثہ کے گواہان اپنے بیانات ریکارڈکرائیںگے جبکہ وزارت خارجہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ مارک سیگل کے بیان پر جرح کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔گذشتہ سماعت کے دوران خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے سرکاری وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے 4نومبر تک ملتوی کر دی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت سینٹرل جیل اڈیالہ میں کریں گے ، سماعت کے لئے سابق سی پی او سید سعود عزیز، ایس پی راوال خرم شہزاد، سابق صدر پرویز مشرف اور ملزمان کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔

مزیدخبریں