راولپنڈی: آصف علی زرداری کے خلاف ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج خالد رانجھا پاکستان پیپلز پاٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج کریں گے۔ فاروق ایچ نائیک گواہ کے بیان پر جرح کریں گے۔گذشتہ سماعت کے دوران راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج خالد رانجھا کی عدالت میں سابق صدر کے خلاف ناجائز اثاثہ جات ریفرنس اہم گواہ سکرنڈ شوگر مل کے اکائونٹنٹ نقی امام مالک نے بتایا آصف زرداری کا اس شوگر مل سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی شیئر کی ملکیت ان کے نام پر ہے۔ وکیل فاروق ایچ نائیک کے مطابق آصف زرداری کی بریت کی درخواست دائر ہے، ایک آخری گواہ رہ گیا ہے بیان ریکارڈ ہو جائے تو بریت کی درخواست پر بحث شروع ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...