پاک چین سرحدی علاقوں کے مکین مضبوط رشتوں میں منسلک، میل ملاپ پر جذباتی مناظر

Nov 02, 2015

ہنزہ (نوائے وقت رپورٹ) پاک چین سرحدی علاقوں کے مکین مضبوط رشتوں میں منسلک ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سرحد کے آرپار رہنے والے خونی رشتوں کے ملاپ پر جذباتی ہوگئے۔ پاک چین سرحدی علاقوں کے رشتے دار برسوں بعد پھر مل گئے۔ ہنزہ کے رہنے والے پاکستانی جب چین میں اپنے پیاروں سے پہلی بار ملے تو سب کی آنکھیں بھر آئیں جبکہ کوئی خوشی سے جھوم اٹھا۔ شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے بعد آمدورفت شروع ہوئی تو ہنزہ کے رہنے والوں کو سرحد پار رشتے داروں کی معلومات ملنے لگی حال ہی میں ہنزہ کی مقامی تنظیم نے رشتے داروں کو ملانے کیلئے حکومت گلگت بلتستان اور چین کے تعاون سے ایک پروگرام منعقد کیا جس کے تحت 65 مرد و خواتین بزرگوں کو ایک ہفتے کیلئے چین کے دورے پر پہنچایا گیا جن میں ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے اپنے دادا یا دادی کو صرف بچپن میں ہی دیکھا تھا۔ چین میں رہنے والے بھی اپنے پاکستانی رشتے داروں سے مل کر بہت خوش ہوئے اس موقع پر روایتی موسیقی اور ڈانس کا انتظام کیا گیا تھا جس نے دوستی کے رنگ بھر دیئے۔ 

مزیدخبریں