صوابی: سیشن جج ہری پور حنا خان کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق والدہ اور رشتہ دار خاتون محفوظ رہیں

صوابی (آن لائن) صوابی میں تین نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایڈیشنل سیشن جج ہری پور کی کار پر فائرنگ کرکے سرکاری ڈرائیور کو قتل کر دیا۔ فائرنگ سے جج کی والدہ اور رشتہ دار خاتون بچ گئی۔ پولیس کے مطابق اتوار کی شام پونے چار بجے ایڈیشنل جج ہری پور حنا کی والدہ اور ایک رشتہ دار خاتون کار نمبر پشاور 2824 ایک رشتہ دار خاتون کی وفات پر فاتحہ خوانی کیلئے آرہی تھیں جب کار رانا ڈھیری کے مقام پر سرکاری سکول کی قریب پہنچ گئی تو تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار رکوا کر فائرنگ کر دی جس سے ڈرائیور سرور خاں جاں بحق ہو گیا جبکہ کار میں سوار جج کی والدہ اور رشتہ دارخاتون بال بال بچ گئی۔ حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس پارٹی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...