لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماپاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمدہاشمی نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سندھ اورپنجاب میں قتل کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے الیکشن کمشن اورصوبائی حکومتوں کوذمہ دار قراردیا ہے۔اور مطالبہ کیا ہے کہ بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا جائے۔ دورہ برطانیہ سے واپسی پر ایک بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ جماعتی بنیادوں پرپہلی بار ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں سرکاری وسائل کا استعمال قابل مذمت ہے۔