غازی علم الدین شہید کی برسی کے سلسلہ میں شاہدرہ میں تقریب

فیروزوالہ( نامہ نگار)غازی علم دین شہید کی سالانہ برسی کے سلسلہ میں کامران پارک شاہدرہ جامعہ نصیرالعلوم میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت جے یو پی لاہور کے صدر صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمد قادری نے کی۔ تقریب میں علماء کرام اور دینی تنظیموں کے علاوہ طلباء کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمد قادری نے کہا ناموس رسالت پر مر مٹنے کا جذبہ عین ایمان ہے ۔ غازی علم دین شہید وہ عظیم مجاہد اور سچے عاشق رسول تھے جنہوں نے گستاخ رسول کو جہنم واصل کر کے عظیم کارنامہ سرانجام دیا ۔

ای پیپر دی نیشن