خواتین کیلئے ’’زیبائشی مچھلیوںکی افزائش‘‘ کا تین روزہ کورس آج شروع ہوگا

لاہور (اے پی پی)ادارہ تحقیق و تربیت محکمہ ماہی پروری پنجاب کے زیر اہتمام خواتین کے لیے تین روزہ تربیتی کورس ـ" زیبائشی مچھلیوں کی افزائش آج 2 تا4نومبر ہوگا۔ کورس کے دوران خواتین کو زیبائشی مچھلیوں کو پالنے ، ان کی دیکھ بھال اور ایکوریم سازی کے متعلق تربیت دی جائے گی۔ تربیتی کورس چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر محمد ایوب نے یہاں بتائی۔ خواتین فشریز ریسرچ اینڈ ٹرینگ انسٹیٹیوٹ (واہگہ روڈ) بالمقابل تھانہ مناواں لاہور آکر کورس میں شریک ہو سکتی ہیں۔خواتین کے لیے بلا معاوضہ رہائش کا معقول انتظام کیاگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...