سپریم جوڈیشل کونسل نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی برطرفی سے متعلق ریفرنس خارج کر دیا۔ چئیرمین سپریم جوڈیشل کونسل چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریفرنس خارج کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ درخواست میں الیکشن کمیشن ارکان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کئے گئے جس کے باعث درخواست ناقابل سماعت ہے۔ الیکشن کمیشن کے ارکان کی برطرفی کے لئے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس گوہر نواز سندھو کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔ درخواست گزار نے دوہزارتیرہ کے عام انتخابات میں میبنہ بے ضابطگیوں میں ارکان الیکشن کمیشن کے کردار کو بنیاد بناتے ہوئے ریفرنس دائر کیا تھا۔
شواہد کی عدم فرہمی پر سپریم جوڈیشل کونسل نےالیکشن کمیشن کے ارکان کی برطرفی سے متعلق ریفرنس خارج کر دیا
Nov 02, 2015 | 18:50