سپریم کورٹ فیصلہ نے نواز شریف کو سیاسی بحران سے نکلنے میں مدد دی

(محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ پیپرز لیکس پر کمیشن قائم کرنے کے فیصلے نے جہاں وزیراعظم محمد نواز شریف کو سیاسی بحران سے نکلنے میں مدد دی وہاں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 2 نومبر کو اسلام آباد کو ’’لاک ڈاؤن‘‘ کرنے میں ممکنہ ناکامی کی ہزیمت سے بچنے کا موقع مل گیا ہے۔ عمران خان نے 2 نومبر کو وزیراعظم محمد نواز شریف کے استعفے کے بغیر واپس نہ جانے کا اعلان کر کے اپنے آپ کو بند گلی میں دھکیل دیا تھا اس سے نکلنے کے لئے آج دھرنا موخر کر کے ’’یوم تشکر‘‘ منا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے برہان انٹرچینج پر ایف سی اور پنجاب پولیس کے 400 جوانوں کی مدد سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی قیادت میں آنے والے قافلے کو پیچھے دھکیل دیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلوبہ افرادی قوت نہ ہونے پر عمران خان کو دھرنا کی کال واپس لینے پر مجبور کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے چودھری نثار علی خان کو کامیاب کارروائی اور حکومت کی رٹ قائم کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ’’ویل ڈن چودھری نثار علی خان آپ نے اسلام آباد کو بلوائیوں سے محفوظ کر دیا‘‘۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چودھری نثار علی خان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار علی خان آپ کی حکمت عملی نے دھرنے کے غبارے سے ہوا نکال دی۔ وفاقی وزراء نے بھی چودھری نثار علی خان کو مبارکبادیں دیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...