اسلام آباد( وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں یوم تشکر کے جلسے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے پریڈ گرائونڈ پر جلسے کے لئے این او سی طلب کیا ہے۔ آزادی چوک یا سپیچ کارنر فیض آباد اور زیرو پوائنٹ پر واقع ہے اس میں ایک وقت میں لاکھوں لوگ سما سکتے ہیں مذکورہ گرائونڈ پر اسلام آباد کی تاریخ کا پہلا پڑائو ہو گا۔