ملتان (این این آئی) سینئر سیاستدان اور تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ یوم تشکر کے بجائے عمران خان کو یوم تضحیک منانا چاہیے، سیاست میں کھلاڑی نہیں سیاسی ورکرز کی ضرورت ہے، عمران ایک دن جیل کاٹنا برداشت نہیں کرسکتے۔ ڈانس کرنیوالے بچے سیاست کو نہیں سمجھتے، ملک میں کرپشن کیخلاف قانون نہیں ہے، قومی اسمبلی کے فورم کو استعمال کرکے کرپشن کیخلاف قانون بنانا چاہیے۔ ایک بار پھر ادارے بچ گئے۔ سیاست میں کھلاڑی نہیں سیاسی ورکرز کی ضرورت ہوتی ہے۔