لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ملائیشیا میں جاری سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دو دو گول سے برابر ختم ہو گیا۔پاکستان ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ دو سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے یہ میچ ہمارے لیے بڑی اہمیت کا حامل تھا جس میں برابر کھیل کر ہمارے پوائنٹس میں مزید اضافہ ہوا۔ اگلا میچ میزبان ملائیشیا کے خلاف ہے جو آسان نہیں ہے۔ ملائیشیا کی ٹیم اپنے ہوم گراونڈ اور کراوڈ کے سامنے بہت اچھا کھیل پیش کرتی ہے‘پاکستان کیخلاف اس کا کھیل ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔