نیو یارک (بی بی سی) سائنسدانوں نے پالک کے ایک معمولی پودے کو بم ڈیٹیکٹر میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس تجربے کے دوران پودے کے پتوں میں چھوٹی چھوٹی ٹیوبیں لگا دی گئیں جو نائٹرو ارومیٹکس نامی کیمیکل کا پتہ لگا سکتی ہیں جو بارودی سرنگوں اور ایسے دیگر دھماکہ خیز مواد میں پایا جاتا ہے جسے زمین میں دبایا جاتا ہے۔