وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان کو سیاست کی الف ب کا پتہ نہیں ,جمہوری نظام میں پرامن جلسہ جلوس کرنے کا ہر کسی کو حق حاصل ہے , لاک ڈاﺅن یا انتشارکی کسی کو بھی اجازت نہیں , موجودہ حکومت اور فوج ایک ہی صفحے پر ہیں۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہاعمران خان نے ماضی کی طرح اب بھی کارکنوں کو تنہا چھوڑ دیا جو شخص بنی گالہ سے نہیں نکل سکا وہ کیا سیاست کریگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی رٹ ہر حال میں قائم کرنا تھی کیونکہ عوام کے جان و مال کاتحفظ بھی حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتا ہے جسے حکومت کی طرف سے پورا کیا گیا ہے۔ہم یقین دلاتے ہیں کہ مستقبل میں بھی کسی جتھے کو دارالحکومت پر دھاوے کی اجازت نہیں دیں گے اور عام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائےگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکن صرف فیس بک پر ہی لڑنے والے اور کی بورڈ بجانے والے ہیں۔ عمران خان کو تو سیاست کی الف ب کا بھی نہیں پتہ وہ سیاست کیا کریں گے۔ پی ٹی آئی کے 2014ءکے دھرنے سے بھی ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا اور اب بھی وہ ملک و قوم کا نقصان ہی کر رہے ہیں۔ میں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کا یہ تماشہ جلد ختم ہو جائے گا۔ خواجہ محمد آصف نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم وبربیت کی انتہا کررہا ہے ¾عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے , بھارت کی طرف سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔
عمران کو سیاست کی الف، ب کا پتہ نہیں، پی ٹی آئی کارکن صرف فیس بک پر لڑ سکتے ہیں: خواجہ آصف
Nov 02, 2016 | 20:05