مکرمی! ماحول کی آلودگی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ آلودگی میں اضافے کی وجہ کے ساتھ ساتھ بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ مطلع نکھرنے کی بجائے دھندلا ہوتا جا رہا ہے۔ بارشوں کی کمی کی وجہ سے ماحول میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے اور ہم لوگ تذبذب کا شکار ہو رہے ہیں۔ موسم میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے لوگوں میں کھانسی، نزلہ، زکام جیسی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ ان تمام وجوہات کا سبب ناخوشگوار ماحول ہے۔ماحول کو صاف ستھرا رکھنا اور خوشگوار بنانا ہم سب کا فرض ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف ستھرا رکھیں۔ جگہ جگہ گندگی نہ پھیلائیں۔ چیزوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ، سبزیوں و پھلوں کے چھلے مخصوص جگہ پر پھینکیں اور شاپر بیگ کا استعمال کم کریں۔ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور خوشگوار بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں کیوں کہ ماحول کو خوشگوار بنانے کا سب سے بڑا ذریعہ درخت ہیں۔ یہ درخت ماحول کو صاف رکھنے اور خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ضروریات کو بھی پورا کرتے ہیں۔(محمد قمر جاوید، 248 ر ب بسم اللہ پور فیصل آباد)
خوشگوار ماحول، ہم سب کیلئے
Nov 02, 2017