لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جاتی عمرہ میں مریم نواز کی زیر صدارت الیکشن 2018ء کی تیاریوں کیلئے اجلاس ہوا۔ مریم نواز نے عام انتخابات 2018ء کیلئے بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز تمام اضلاع اور ڈویژن کا دورہ کریں گی۔ وہ انتخابی مہم کا آغاز جنوبی پنجاب سے کریں گی۔ مریم نواز نے الیکشن مہم اپریل 2018ء سے قبل مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔