لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کمپلیکس کی آب و ہوا معتدل بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر شجرکاری کی گئی ہے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کمپلیکس اور گرد و نواح کی آب و ہوا کو معتدل اور خوشگوار بنانے کے لیئے وسیع پیمانے پر شجرکاری کی گئی ہے اور قومی ادارہ برائے زرعی تحقیق کے تعاون سے علاقے کا ارضیاتی سروے کرایا گیا ہے تاکہ زمین کی موزونیت سے دریائے سواں سے متصل مقام کو سرسبز و شاداب بنایا جائے۔ اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے سنیئر جج لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی جسٹس فرخ عرفان خان نے بتایا کہ دریائے سواں کے کنارے پر واقع ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کی پرشکوہ عمارت کے محل وقوع کو ماحولیاتی اعتبار سے خوبصورت او رجاذب نظر بنانے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور قومی ادارہ برائے زرعی تحقیق کی رپورٹ کے مطابق اس مقام کو خوش رنگ پھولوں کے پودوں سے مزین کر کے گل و گلزار بنایا جا رہا ہے جسٹس فرخ عرفان خان نے کہا کہ اس مقصد کیلئے گارڈننگ سٹاف کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ پودوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کر کے گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی یقینی بنا سکیں سبزے اور درختوں سے کسی بھی مقام کے اجمالی حسن کو نکھارا جا سکتا ہے اور اس کے ماحول پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
سبزے اور درختوں سے کسی بھی مقام کا حسن نکھارا جا سکتا ہے،جسٹس فرخ عرفان
Nov 02, 2017