اٹلی میں بھارتی طلبا پر تشدد، شراب کی بوتلیں پھینکنے کا واقعہ، قونصل خانے نے بھی نوٹس لے لیا

Nov 02, 2017

نئی دہلی/ روم (این این آئی) اٹلی میں زیرِ تعلیم بھارتی طلباء پر مبینہ نسلی حملے کے بعد بھارتی وزیرِ خارجہ سْشما سوراج کے رپورٹ طلب کرنے پر معاملہ آگے بڑھا ہے۔ میلان میں زیر تعلیم تین بھارتی طلباء کو ان کی رنگت کی وجہ سے کچھ لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اْن پر شراب کی بوتلیں پھینکیں۔ بعد میں اس واقعہ کے خلاف پولیس میں بھی رپورٹ درج کرائی گئی۔ اس واقعے کے بعد میلان میں قائم بھارتی قونصل خانہ کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی جس میں وہاں موجود بھارتی طلباء سے کہا گیا کہ وہ ان حملوں کے باعث گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں اور ایسے کسی بھی واقعہ کے بارے میں میلان میں بھارتی قونصل خانہ کو فوراً آگاہ کریں۔

مزیدخبریں