واشنگٹن(آئی این پی) عالمی بینک کی کاروبار کرنے میں آسانی کی فہرست میں تین درجے تنزلی کے بعد پاکستان 147 ویں نمبر پر چلا گیا۔ عالمی بینک نے بزنس رپورٹ2017ء جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی کارکردگی سب سے زیادہ خراب رہی، قرضوں کے حصول میں پاکستان کی پوزیشن میں 23 درجے کمی ہوئی، تعمیراتی اجازت اور بجلی کے حصول میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے، ٹیکسز اور قرضوں کے حصول میں پاکستان کی کارکردگی بہتر نہیں ہے۔
وزارت خزانہ کی کارکردگی سب سے خراب رہی: عالمی بنک
Nov 02, 2017