فوج کی کوشش ہے جمہوریت کو بچایا جائے : شیخ رشید

مونٹرال(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کی کوشش ہے کہ جمہوریت کو بچایا جائے‘شریف خاندان کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت کو شدید خطرات ہیں۔کینیڈا کے شہر مونٹرال میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو ان کی کرتوتوں کی وجہ سے نکالا گیا۔ اسحاق ڈار کو شرم آنی چاہئے۔ فرد جرم عائد ہونے کے بعد اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے اجلاس میں نہیں جا سکتے۔ انہوں نے کہا اسحاق ڈار کوچاہیے کہ وہ فوراً استعفیٰ دے دیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا فوج کی کوشش ہے کہ جمہوریت کو بچایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...