کابینہ میں نئی حلقہ بندیوں کے فیصلے کی توثیق: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم 1300 روپے من برقرار رکھنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد + لاہور (وقائع نگار خصوصی+ خصوصی رپورٹر+ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پی آئی اے بزنس پلان کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے اور پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے سلسلے میں مجوزہ حکمت عملی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وفاقی کابینہ نے مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے مفاہمت کے سمجھوتوں کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔ وفاقی کابینہ نے حکومت پاکستان اور جمہوریہ ماریشس کی حکومت کے درمیان سیاحت کے فروغ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی۔ کابینہ نے پاکستان کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد اور بیلاروس کی بیلاروسین سٹیٹ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے سمجھوتہ پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور بیلاروسین سٹیٹ یونیورسٹی آف انفارمیٹکس ان ریڈیو الیکٹرانکس کے درمیان تعاون کے معاہدہ پر دستخط کرنے سے متعلق سمری کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں ایجوکیشنل اسٹیبلشمنٹ (بیلاروسین سٹیٹ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی آف فزیکل کلچر) منسک جمہوریہ بیلاروس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعاون کے معاہدہ پر دستخط کرنے سے متعلق سمری بھی منظور کی گئی۔ کابینہ نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے سلمان بن عبداللہ اے بی اے الخلیل سنٹر برائے انٹر ڈسپلنری ریسرچ ان بیسک سائنسز اور بیلاروسین سٹیٹ یونیورسٹی (بی ایس یو) بیلاروس کے درمیان اکیڈمک اینڈ ریسرچ کوآپریشن سے متعلق معاہدہ پر دستخط کرنے کی سمری کی بھی منظوری دی۔ علاوہ ازیں جمہوریہ پولینڈ کی حکومت کی جانب سے پولینڈ میں پاکستان کے سابق سفیر خالد میمن کو کمانڈرز کراس آف دی آرڈر آف میرٹ کے اعزاز کے لئے این او سی کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے سی ایل کیلئے قرضوں کی ضمانت کی حد13.58ارب تک بڑھانے ،شہداء کے ورثاء کو ریلیف دینے کیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم اور گندم کی خریداری کے سرکاری نرخ 1300روپے فی من برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی۔ بے گھر افراد کو اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت دی جائے گی۔ شہداء کے ورثاء کو ریلیف دینے کیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دی گئی،انکم ٹیکس 2001کے سیکنڈ شیڈول کو چوتھے حصے میں ترمیم کی جائے گی ،تیسرے حصے کی شق 6میں شہداء فیملی ویلفیئر اکائونٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔ بے گھر افراد کو دینے اورآمنہ گیس فیلڈ سے 8،عائشہ فیلڈ سے 6.8،ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ایس ایس جی سی کو دینے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم کے مشیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ کابینہ نے گزشتہ روز نئی حلقہ بندیوں کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی حکومت کو 90 دن ہوگئے ہم ہر ہفتے عوام کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کریں گے۔ علاوہ ازیں شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہونہار نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں وہ خوشحال وترقی یافتہ ملک کی اعلیٰ منزل کے حصول میں معاون ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...