قومی ٹیم کے فاسٹ بالرحسن علی نے کہاہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرناآسان مگر پوزیشن برقرار رکھنا مشکل ہے

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )قومی ٹیم کے فاسٹ بالرحسن علی نے کہاہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرناآسان مگر پوزیشن برقرار رکھنا مشکل ہے، وقاریونس میرے ہیرو ہیں، اپنا ریکارڈ انکے نام کرتاہوں، تین چارسال سے پہلے شادی کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی بڑی کامیابی ہے، سری لنکا کا پاکستان آنا پی سی بی کی بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی بڑی کامیابی ہے، سری لنکاکی ٹیم کا پاکستان آناپی سی بی خصوصا نجم سیٹھی کی بڑی کامیابی ہے۔ سری لنکاٹیم کاپاکستان میں آکرکھیلنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں بچپن سے ہی غصے والاتھا ایک فاسٹ بالرکے مزاج میں غصہ ہوناچاہئے، اپنے بڑے بھائی کی وجہ سے کرکٹ کھیلی اور آج دنیاکا پہلے نمبر کا باﺅلر بن گیا۔پہلے نمبرکا بالر بننا آسان ہے مگر پہلی پوزیشن کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ وقاریونس میرے ہیرو ہیں ان کو بہت پسندکرتا ہوں، 50 وکٹیں لینے کا وقار یونس کا ریکارڈ توڑا تو وہ وقارکے نام کیا۔ حسن علی نے کہاکہ کرکٹ کے ساتھ اچھی خاصی کبڈی بھی کھیل لیتا ہوں، شادی سے متعلق سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرکٹ کے علاوہ کسی چیز پر توجہ نہیں دے رہا، تین چارسال سے پہلے شادی کاکوئی ارادہ نہیں ہے، جب سے شہرت ملنے لگی ہے خواتین فینز بڑھ گئی ہیں، مگرہم خواتین فینزکو دیکھیں گے تو پرفارمنس نہیں دے سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن