آرشلک اے ایس نے ”بیسٹ کنٹری بیوشن“ کا ایوارڈ جیت لیا

Nov 02, 2017

کراچی(کامرس رپورٹر)گھریلو آلات بنانے والے ممتاز عالمی ادارے آرشلک اے ایس کو، جس نے حال ہی میں پاکستان کے ممتاز ہوم ایپلائنسز بنانے والے ادارے ڈاولینس کو حاصل کیا ہے، 2017 یورپین سپلائی مینجمنٹ ایوارڈز کے موقع پر ’بیسٹ کنٹری بیوشن ٹو کارپوریٹ ریسپانسبلٹی‘ ایوارڈ زسے نوازا گیا جس کا اہتمام چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف پروکیورمنٹ اینڈ سپلائی (CIPS)اور ProcureCon نے کیا تھا۔ سسٹین ایبلٹی کو کمپنی میں مرکزیت حاصل ہے۔ آرشلک کو ملنے والا ایوارڈ سپلائرز کے ساتھ جاری کاموں اور اپنے ’ٹرانسپیرنسی ان بزنس‘ تربیتی پروگرام کے ذریعے اپنی پوری سپلائی چین میں ٹرانسپیرنسی اور سسٹین ایبلٹی کو بہتر بنانے کا اعتراف ہے۔ یہ پروگرام جو 2015اور 2016میں متعارف کرایا گیا تھا، آرشلک کے سپلائرز کو سسٹین ایبلٹی رپورٹنگمیں تربیت اور کوچنگ اور سماجی معاملات، ماحول، انسانی حقوق اور دیگر اخلاقی معاملات میں سرٹیفکیشن دی گئی تھی۔ اپنے سپلائرز کو مزید سسٹین ایبل اور بااختیار بنانے کے لیے آرشلک نے کمپنی اور اپنے سپلائرز کے لیے نہ صرف سماجی فوائد حاصل کیے ہیں بلکہ یورپ اور امریکا کی مرکزی ایکسپورٹ مارکیٹوں میں مالی اعتبار سے زیادہ مسابقتی ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں