کورنگی صنعتی علاقے میں واٹر اور سیوریج کے مسائل فوری حل کئے جائیں ‘ کاٹی

Nov 02, 2017

کراچی(کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ اینڈسٹری اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے درمیان گزشتہ روز کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پانی اور سیوریج کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے کاٹی میںایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کاٹی کے صدر طارق ملک، سی ای او کائٹ ڈی ایم سی زبیر چھایا، کاٹی کے نائب صدر جنید نقی، قائمہ کمیٹی برائے KW&SB کے چیئرمین عمر ریحان، سابق صدر کاٹی مسعود نقی، گلزار فیروز، اکبر فاروقی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے قائم مقام ایم ڈی اسد اللہ خان، ایس ای کورنگی سید واجد صدیقی اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں کاٹی کے صدر طارق ملک نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے عہدیداران کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ عدم توجہی کے باعث کورنگی صنعتی ایریا میں پانی اور سیوریج کے مسائل میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے جن پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین - سی ای او کائٹ ڈی ایم سی زبیر چھایانے کہا کہ جگہ جگہ سیوریج کی نکاسی نہ ہونے کے سبب آئے دن نالے بھر جانے کے باعث گندہ پانی سڑکوں اور فیکٹریوں میں داخل ہوجاتا ہے۔

مزیدخبریں