کراچی(کامرس رپورٹر)ملک کی سب سے بڑی آئی پی پی حب پاور کمپنی نے سال 2017ءکیلئے ”آپٹیمائزنگ آپریشن کیٹیگری“ میں جنرل الیکٹرک ایوارڈ برائے ڈیجیٹل انوویٹر جیت لیا ہے۔ حبکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر خالد منصور نے یہ ایوارڈ سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں ہونے والی انڈسٹریل انٹرنیٹ کانفرنس میں وصول کیا۔ اس موقع پر خالد منصور نے کہا کہ ڈیجیٹل انوویٹر ایوارڈ حبکو کو ڈیجیٹل انوویشن کارپوریشن میں تبدیل کرنے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔