کراچی(اسپورٹس رپورٹر)مشتاق احمدمیموریل پینٹنگولر کپ کر کٹ ٹورنامنٹ میں کراچی ایگلٹس سی سی نے گلزار سی سی کو 44رنز سے شکست دیکر اہم کامیا بی حاصل کر لی،پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے کرا چی ایگلٹس نے201رنز اسکورکےے، مقبول شاہ نے شاندار74،نیر عباسی نے36،وجاہت نے28اورارسلان نے 24رنز بنائے،مبشر عثمانی نے چار وکٹیں حاصل کیں،جواب میں گلزار سی سی 167رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی،مبشر عثمانی 24، سیف علی22اورضیاءعلوی 18رنز بنا سکے۔ حسنین نے چارجبکہ عمران اور مقبول شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ۔