پیرس (این این آئی+آئی این پی) ہسپانوی دارالحکومت کی ایک عدالت نے کاتالونیا کے سابق صدر کارلیس پوج ڈیمونٹ اور ساتھیوں کو آج پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے کہاکہ پیشی کا یہ حکم پوج ڈیمونٹ اور ان کے تیرہ ساتھیوں کو دیا گیا ہے۔ ان تمام افراد پر بغاوت اور سرکاری رقوم میںخوردبرد کے الزامات ہیں۔ اگر یہ افراد دونومبر کو عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف یورپی سطح پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جا سکتے ہیں۔ کارلیس پوج ڈیمونٹ آج کل بیلجیم میں ہیں۔ ادھربلجیم کے وزیراعظم شارل لیتل نے کہا کالوتانیا کے برطرف صدرکارلین کو مدعو نہیںکیا۔
کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما اورساتھیوں کی آج عدالت طلبی
Nov 02, 2017