عوام جمہوری عمل کیخلاف سازسیں کرنیوالوں کوناکام بنادیں گے، بزنجو

Nov 02, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شیپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ کے پی ٹی کا پاکستان کی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ہے اور کے پی ٹی کی بدولت کراچی کی اہمیت دنیا میں مثالی شہر کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ’’کاگف‘‘ کی جانب سیکے پی ٹی کی زمین پر آباد کچی آؓادیوں کے مکینوںکو مالکانہ حقوق دینے کے حوالے سے ارسال کردہ درخواست پر ’’کاگف‘‘ کے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سے گفتگوکرے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کراچی میںکے پی ٹی کی 414.09 ایکٹر اراضی پر 8آبادیاں قائم ہیں جس پر 25380خاندان آباد ہیں ۔محکمہ پورٹ اینڈ شیپنگ کی اراضی پر قائم یہ8کچی آبادیاں سندھ کچی آبادی اتھارٹی سے نوٹیفائی ہوچکی ہیں اور جن کے فزیکل سروے بھی مکمل ہیںمیر حاصل خان نزنجو نے کہا کہ وطن عزیز میں جمہوری عمل کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی تمام سازشیں جمہوریت پسند عوام نا کام بنا دیں گے انہوں نے کہا کہ ہر 10سال بعد ملک میں آمریت قابض ہوجاتی ہے مگر اب پاکستانی قوم با شعور ہوچکی ہے اور وہ آمریت کا راستہ روکنا جانتی ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف جمہوریت کا استحکام ہیںریاست کی ترقی میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور سرکاری اداروں کو غریب عوام کی شکایات پر جواب دہ ہونا چاہے انہوں نے کہا کہ حکومت بھارتی دہشتگردی اور اس کے نا پاک عزائم کو بے نقاب کررہی ہے بھارت بلوچستان ، گللگت بلستان اورKPKمیں دہشتگردی اور تخریب کاری کی کاروائیوں میں مصرف ہے جس کا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہئے ۔

مزیدخبریں