سپریم کورٹ نے کٹاس ٹمپل کے علاقے میں زمین کا پانی کم ہونے کا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کٹاس ٹیمپل (راج مندر کا تالاب)، چو آسیدن شاہ (چکوال) کے علاقہ میں زمین کے پانی کے خشک ہونے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی آثار قدیمہ پاکستان اور پنجاب، سیکرٹری محکمہ اوقاف بورڈ لاہور، ڈپٹی کمشنر چکوال سے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چیف جسٹس کو رپورٹ ملی کہ علاقہ میں سیمنٹ فیکٹریوںکی جانب سے پانی کا وسیع تر استعمال کیا جارہا ہے ان فیکٹریوں نے زمین میں 100سے زائد واٹر بورنگ کررکھی ہیں جن سے تیزی سے زمینی پانی نکالا جارہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں پانی کی سطح کم ہوگئی ہے، جبکہ علاقہ کٹاس وھولہ، چوآسیدن شاہ کے علاقہ میں پانی کی مناسب سپلائی نہ ہونے کے باعث تقریبا ہر گھر میں پانی کی بورنگ کی گئی ہے جس سے زمینی پانی کھینچاجاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن