نیویارک(این این آئی)سوئس ماہر تعلیم، اخوان المسلمون کے بانی شیخ حسن البناء کے پوتے اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر طارق رمضان کو فرانسیسی کارکن سمیت دو خواتین کے ریپ کے الزامات میں تفتیش کاسامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں فرانسیسی مصنفہ ہینڈا ایاری کا کہنا تھا کہ میڈیا پر ریپ اور جنسی استحصال کی مہم چلنے پر انھیں حوصلہ ملا اور انہوں نے 55 سالہ طارق رمضان کے خلاف ایک ہفتے قبل شکایت درج کروائی ۔سوئس ماہر تعلیم پر ایک اور فرانسیسی خاتون نے ریپ کے الزامات عائد کئے ہیں ، پروفیسر طارق رمضان نے الزامات کو رد کرتے ہوئے اسے دشمنوں کی سازش قرار دیا ہے ۔
آکسفورڈ کے مصری پروفیسر کوزیادتی کے الزامات میں تفتیش کاسامنا
Nov 02, 2017