سربجیت سنگھ قتل کیس کی سماعت، 5 اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

Nov 02, 2017

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور حیدر امین نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے مقدمہ قتل کی سماعت کرتے ہوئے کوٹ لکھپت جیل کے پانچ اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں عدالت کی جانب سے سی سی پی او لاہور کو ارسال کئے گئے مراسلے میں حکم دیا گیا ہے کہ پولیس ان جیل اہلکاروں کو گرفتار کرکے آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کرے کوٹ لکھپت جیل کے ان اہلکاروں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بھارتی جاسوس سربجیت کے مقدمہ قتل میں بطور گواہ ہیں جنہیں عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی نوٹسز بھجوائے گئے اہلکار پیش نہیں ہو رہے جس کے باعث سربجیت سنگھ کا مقدمہ قتل تاخیر کا شکار ہے۔

مزیدخبریں