کراچی (وقائع نگار)احتساب عدالت نے سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ میں 53 ارب روپے کی کرپشن میں سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو و سیکریٹری لینڈ یوٹیلائیزیشن شاہ ذر شمعون، قاسم تھیم اور اسماعیل بلوچ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ میں 53 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق سماعت احتساب عدالت کے روبرو ہوئی۔ ملزم عبد الطیف بروہی کے وکیل نے کہا کہ وعدہ معاف گواہ کے لیے درخواست ڈی جی نیب کو بھیج دی ہے۔ جب تک درخواست کا جواب نہیں آتا فرد جرم عائد نہیں کیا جائے۔ عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔ ملزمان سابق ڈپٹی کمشنر ملیر، عبید اللہ پنہور اور عبد الطیف بروہی سمیت دیگر پیش ہوئے۔ نیب کے مطابق شاہ ذر شمعون نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ملزمان نے سی شوردیہہ کورنگی کی 530 ایکڑ زمین کی جعلی اور بوگس انٹریاں کیں۔