ملتان ( خبر نگار خصوصی) میئر ملتان چودھری نوید الحق ارائیں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام کے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں گے خاص طور پر صفائی کی صورتحال مزید بہتر کی جائے گی ملتان میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر کی جائے گی ملتان میں صفائی کو بہتر کرنے کے لئے مہر محمد یار کی بطور میونسپل آفیسر سروسز تعیناتی خوش آئند ہ ہے وہ گزشتہ روز میئر آفس میں صفائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرنے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے میئر نے کہا کہ مہر محمد یار کو میونسپل کارپوریشن کی طرف سے فوکل پرسن ویسٹ کمپنی مقرر کیا گیا ہے ان کے سابقہ تجربات سے فائدہ اٹھا کر صفائی کے مسائل حل کریں گے اجلاس میں ویسٹ کمپنی کے ایم ڈی عمران نور چیف افسر سردار تاشفین ایم او سروسز منیجرز آپریشن عثمان خورشید انوار الحق سجاد بھٹہ مختار بھٹہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔