”سید عارف نوناری فن اور شخصیت“

Nov 02, 2018

سیدعارف نوناری کی صحافتی وادبی خدمات کے حوالے سے کتاب ”سیدعارف نوناری فن اور شخصیت “ شائع کو ڈاکٹر شفیق جالندھری ، ایم آر شاہد ،نوید مرزا نے مولف کیا ہے۔ کتاب میں سید عارف نوناری کی صحافتی اور ادبی زندگی پر مضامین سہیل وڑائچ ،افتخارمجاز، عابدکمالوی ، ڈاکٹرشفیق جالندھری ، اسد بخاری ، خالد جذبی اور دیگرکے شامل ہیں ۔ انہوں نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز روزنامہ مشرق لاہور بچوں کے میگزین میں بچوں کی کہانیوں سے شروع کیا۔طالب علمی کے زمانہ سے لے کر اب تک کی ادبی و صحافتی خدمات کا سفر 25سال کے عرصہ پر محیط ہے ۔ ان کے کالم اور مضامین معاشرہ کی راہنمائی اور اصلاح کرتے ہیں۔ یہ کتاب ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طالب علموں کے لئے بھی راہ نما کتاب ہے۔کتاب ”سیدعارف نوناری فن اور شخصیت “ ادبی اور صحافتی پہلوﺅں کا مکمل احاطہ کرتی ہے ۔ اس میں ان کے اخبارات میں شائع شدہ مضامین کی فہرست ،ان کے انٹرویو، دانشوروں ، ادبیوںاور صحافیوں کی آراءکو بھی شامل کیا گیا ہے،215صفحات پر مشتمل کتاب کو رحمانیہ کتاب مرکز الحمراءٹاﺅن لاہور نے شائع کیا ہے۔جبکہ تقسیم کار کانٹی نٹیل سٹارپبلشرزغزنی سڑیٹ لاہورہیں۔

کے طالب علموں کے لئے بھی راہ نما کتاب ہے۔کتاب ”سیدعارف نوناری فن اور شخصیت “ ادبی اور صحافتی پہلوﺅں کا مکمل احاطہ کرتی ہے ۔ اس میں ان کے اخبارات میں شائع شدہ مضامین کی فہرست ،ان کے انٹرویو، دانشوروں ، ادبیوںاور صحافیوں کی آراءکو بھی شامل کیا گیا ہے،215صفحات پر مشتمل کتاب کو رحمانیہ کتاب مرکز الحمراءٹاﺅن لاہور نے شائع کیا ہے۔جبکہ تقسیم کار کانٹی نٹیل سٹارپبلشرزغزنی سڑیٹ لاہورہیں۔(تبصرہ: فضل حسین اعوان)۔

مزیدخبریں