مخالفین کو آڑے ہاتھوں لینے سے حکومتی ناکامی چھپ نہیں سکتی:راناجمیل منج

رائے ونڈ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سینئر قومی رہنماءرانا جمیل احمد نے کہا کہ مخالفین کو آڑے ہاتھوں لینے سے موجودہ حکومت کی ناکامی چھپ نہیں سکتی، عمران خان کی باتوں سے محسوس ہو رہا ہے کہ وہ حکومت چلانے نہیں، وزارت عظمی کا شوق پورا کرنے آئے ہیں، آصف علی زرداری اور دیگر قائدین پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں، آصف زرداری 7 سال جیل اور پانچ سال صدر مملکت کے عہدہ پر فائز رہے، ایک پائی کی کرپشن ان پر ثابت نہیں ہوسکی ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے قوم اور اپوزیشن کو اعتماد میں لے۔

ای پیپر دی نیشن