ورلڈ کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری کرنے کا گرین سگنل

لاہور( اسپورٹس رپورٹر)رواں ماہ بھونیشور میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری کرنے کا گرین سگنل دیدیا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلام آباد میں موجود بھارتی ویزا حکام کو کلیئرنس لیٹر بھی موصول ہوگیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ٹیم انتظامیہ نے تمام ضروری سفری دستاویزات وقت سے بھی پہلے سفارتخانے بھیج دی ہیں۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور بھارتی ہاکی منتظمین نے بھی ویزوں کے اجرا ء کے لئے خصوصی دلچسپی لی ہے جس پر بھارتی حکام اور متعلقہ محکموں نے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئی پالیسی کے تحت صرف 18رکنی ٹیم کے ساتھ 6 آفیشلزاور پی ایچ ایف کے صدر اور سیکرٹری کو ہی بھارت کا ویزہ ملے گا۔ہاکی فیڈریشن کے مہمانوں کو ویزے نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے یا صرف کسی خصوصی کیس کے طور پر ہی ایسا ممکن ہوسکے گا۔ پروگرام کے مطابق قومی ٹیم میچز شروع ہونے سے ایک ہفتہ پہلے بھارت جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...