ریجنل ٹیکس آفس ملتان اکتوبر کامقرر کردہ اہداف حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا

ملتان( سماجی رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس ( آر ٹی او ) ملتان فیڈرل بورد آف ریونیو( ایف بی آر) کی طرف سے اکتوبر2018کے لئے مقرر کردہ سرکاری محصولات کی وصولی کے اہداف کے قریب تر پہنچ گیا ہے۔(آر ٹی او) ملتان کے مطابق ( ایف بی آر) نے 6ارب 65کروڑ روپے کی وصولیوں کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم 31اکتوبر تک غیر حتمی اعداد وشمار کے مطابق 6ارب 64کروڑ روپے کے محصولات کی وصول ہوسکتی ہے۔ ابھی تک ٹیکس آفسز سے وصول کردہ رقوم کے اعداد وشما موصول ہونے اور مقررہ ہدف ضرور حاصل کریںگے۔ حکام کے مطابق سیلز ٹیکس کی مد میں 3ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں 3ارب روپے جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں64کروڑ روپے کے محاصل مائل کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء رواں مالی سال کے پانچویں ماہ(نومبر) کا گزشتہ روز آغاز ہوگیا ہے اور نئے ہفتے میں ایف بی آر ملک بھر کے ٹیکس دفاتر، آر ٹی اوز اور لارج ٹیکس آفسز کو ماہ نومبر2018کے ٹیکس اہداف جاری کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...